مہر خبررساں ایجنسی نے آوائے افغانستان کے حوالے سے نقل کیاہےکہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
سراج الدین حقانی نے ملاقات میں کہاکہ خواتین کی تعلیم پر پابندی مستقل نہیں بیرونی عوامل کی وجہ سے مختصر عرصے کا تعطل آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی تعلیم، تعلیم کے حوالے سے افغان عوام کے حقوق کی ادائیگی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور اسلامی اور قومی اقدار کی روشنی میں ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے مخالفین اعلی تعلیم اور اسلامی نظام کے قیام کے حوالے سے امارت اسلامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا ر ہے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ